ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کولم میں بغیر تحقیق پولیس نے درج کی رکن اسمبلی کے لاپتہ ہونے کی شکایت

کولم میں بغیر تحقیق پولیس نے درج کی رکن اسمبلی کے لاپتہ ہونے کی شکایت

Sun, 26 Jun 2016 11:24:03  SO Admin   S.O. News Service

کولم ، 25جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) یوتھ کانگریس کارکنوں کی ایک شکایت پر لاپتہ ہونے کا معاملہ درج کرکے پولس اب تنازعات میں پھنس گئی ہے۔یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ اداکار سے رکن اسمبلی بنے سی پی ایم کے مکیش اپنے اسمبلی حلقہ سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ جیسے ہی تنازعہ شروع ہوا، پولیس نے کہا کہ غلطی سے شکایت قبول کر لی گئی اورغلط فہمی پیدا کرنے اور شکایت کی منظوری حاصل کرنے کے لئے یوتھ کانگریس کے کارکنوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔مکیش نے شکایت کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی حلقہ میں ہی موجود ہیں۔یوتھ کانگریس کارکنوں پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ’’راہل کلب‘‘کی رکنیت لینے گئے تھے۔ان کا اشارہ غالبا کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی طرف تھا۔یوتھ کانگریس نے الزام لگایا کہ نو منتخب رکن اسمبلی نے حال ہی میں ضلع ہیڈ کوارٹر میں دیسی بم پھٹنے کے باوجود وہاں کا دورہ نہیں کیا اور یہاں ہوئے کئی اہم پروگراموں میں بھی حصہ نہیں لیا۔مغربی اسٹیشن کی پولیس نے بغیر تصدیق کئے شکایت قبول کر لی تھی جس سے تنازعہ شروع ہو گیا۔


Share: